مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پولیس موبائل وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشتون آباد میں پولیس وین پر فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4اہلکار زخمی ہوگئے تھے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں دم توڑ گئے۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ پولیس موبائل وین پر حملہ کرنے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
![کوئٹہ میں پولیس موبائل پرفائرنگ میں سب انسپکٹر سمیت 4اہلکارہلاک کوئٹہ میں پولیس موبائل پرفائرنگ میں سب انسپکٹر سمیت 4اہلکارہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2015/05/17/3/1695950.jpg?ts=1486462047399)
پاکستان کے شہرکوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پولیس موبائل وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔
News ID 1855621
آپ کا تبصرہ